• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی رہائی کا مشن لے کر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے پاس آیا ہوں، سردار قیوم نیازی

لوٹن (شہزاد علی) سابق وزیراعظم آزادکشمیر اور مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار قیوم نیازی نے کہا ہے کہ سفیر کشمیر عمران خان کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم یہ مشن لے کر برطانیہ کی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے پاس آئے ہیں، ہم کشمیر اور فلسطین کے عوام پر ظلم کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں، عمران خان اگر رہا ہوئے تو فلسطین اور کشمیر بھی آزاد ہوں گے وہ لوٹن کے ایک ریسٹورنٹ میں برطانیہ بھر سےآئے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں سے متعلق شخصیات اور کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے بطور مہمانخصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب کا اہتمام چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی، کاروباری شخصیت چوہدری ندیم پوٹھی،یاسین رحمان پی ایچ ڈی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔سردار قیوم نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں پی ٹی آئی کی تنظیم عمران خان کی ہدایات کے تحت مکمل کر لی ہے، انہوں نے کہا کہ سیاست میں نظریہ اور مشن ٹھیک ہونا چاہئے ،پاکستان میں عمران خان قائداعظم کے خواب کی تعبیر ہیں، انہوں نے کہا قیدی نمبر 804 باہر نکلے گا تو پاکستان کی تقدیر بدلے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کو پیغام دیں گے کہ کشمیری ڈائسفرا 95 فیصد آپ کے ساتھ ہے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے برسراقتدار آنے پر کشمیر ڈیسک قائم کرنے کیلئے کہیں گے اور یہ کہ ڈائسفرا کو عزت دی جائے اور نظام کو ٹھیک کریں گے ،انہوں نے بتایا کہ وہ مسلسل سفر میں ہیں کیونکہ وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کیلئے باہر نکلے ہیں ،اس تقریب میں پاکستان ،آزاد کشمیر کے وہ لوگ موجود ہیں جو کشمیر، پاکستان اور اپنے عوام کیلئے سالہا سال سے کام کرتے آ رہے ہیں، ان کی شرکت پر وہ بہت مشکور ہیں ۔ لارڈ قربان حسین ستارہ قائداعظم نے کہا کہ ان کا بطور برطانیہ کے پارلیمنٹیرین یہ عوامی سٹینڈ رہا ہے کہ پاکستان کے خلاف وہ بات نہیں کرتے اور یہ کہ برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز میں پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ اب پاکستان کی سپریم کورٹ کے اعلیٰ ججز بھی مداخلت کا کھلے عام اظہار کر رہے ہیں، اس صورتحال کو انہوں نے قابل تشویش قرار دیا اور کہا کہ وہ چاہیں گے کہ پاکستان میں بھی جمہوریت ہو، قانون کی بالادستی ہو اور انصاف ہو ۔صدر جلسہ سابق ممبر کشمیر کونسل اور مرکزی چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کشمیر چوہدری حمید پوٹھی نے کہا کہ قیوم نیازی کو داد دیتے ہیں کہ انہوں نے سیاست میں استقامت کا مظاہرہ کیا اور بتایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں مرکزی باڈی کی تکمیل کی گئی ہے اور انہیں چیف آرگنائزر بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے طے کیا کہ اس پارٹی کو مضبوط سے مضبوط تر کریں گے اور 5 اگست کو کشمیر پر مشترکہ پروگرام کیا جس کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جاری حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا۔ اس پروگرام میں حریت کانفرنس کی قیادت نے بھی شرکت کی ۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری ظفر انور نے کہا کہ آزادکشمیر میں عوامی ایکشن کی لوگوں کے حقوق کی تحریک میں تحریک انصاف نے بھرپور کردار ادا کیا اور کہا کہ ان کی ٹیم کے برطانیہ آنے کا مقصد کشمیری کمیونٹی کو موبلائز کرنا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے فیز 2 کے لیے کال اگر دی گئی تو انہوں نے بھرپور جواب دینا ہے۔ چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی نے کہا کہ وہ سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار قیوم نیازی اور ان کے ساتھ آزادکشمیر سے تشریف لائے چیف آرگنائزر چوہدری حمید پوٹھی اور دیگر کو لوٹن میں خوش آمدید کہتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ جس طریقے اور جن مشکل حلات میں پارٹی کو انہوں نے نہ صرف سنبھالا بلکہ پارٹی کی تنظیم سازی کی اس پر اپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے پی ٹی آئی ایسٹ آف انگلینڈ اور خصوصا" لوٹن کے رہنماؤں اور تمام شرکاء کا شکر ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنایا۔ کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان نے عمران خان کے لیے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ارم گلنساء نے کہا کہ عمران خان ایک امید کا نام ہے اس نے نوجوانوں کو طاقت دی ہے نوجوانوں کی اس امید کو اور ان کی روشنی کو بجھنے نہ دیجئے گا اور توقع کا اظہار کیا کہ کشمیری سیاست میں برادری ازم کو بھی دفنا دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما غفارت شاہد نے کہا کہ برطانیہ بھر میں پاکستان اور کشمیر کے باشندوں نے قیوم نیازی اور ان کی ٹیم کا جس طرح استقبال کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ قیوم نیازی اور ان کے رفقاء کار سیاسی طور پر ثابت قدم رہے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ایک نئے دوراہے پر کھڑا ہے اوورسیز کشمیری ڈائسفرا آئین کی پاسداری کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں۔چوہدری شوکت فرید نے چوہدری حمید پوتھی کے چیف آرگنائزر بننے پر مبارکباد پیش کی ۔سابق قوم پرست لیڈر اور پی ٹی آئی کشمیر کے رہنما بیرسٹر اسرار ملک ، سائیں ذوالفقار، سابق میئر لوٹن محمد حنیف یعقوب، پی ٹی آئی رہنما حافظ طارق محمود ، راجہ قیوم، چوہدری آصف اقبال، ملک واجد راجپوت، چوہدری عابد صادق سمیت متعدد مقررین نے عمران خان کے ساتھ محبتوں اور عقیدتوں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کے لیے کاوشوں کو تیز تر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب کی نظامت اور میزبانی ڈاکٹر یاسین رحمان نے کی۔مسلم کانفرنس کے آزاد ملک نکیالوی نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ سیکڑوں افراد کے اجتماع میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی موجود تھی جن میں کونسلر راجہ محمد اسلم خان، ریاض بٹ، جمیل احمد، کامران بٹ، خالد پرویز ملک، چوہدری خلیل احمد، چوہدری عقیل احمد تھوتھالوی، چوہدری بابر پوٹھی ، شوکت راجہ، چوہدری محمد شریف، راجہ کمان افسر، پروفیسر ممتاز بٹ ، راجہ محمد یعقوب خان، پیر سید اعجاز محی الدین قادری، الحاج چوہدری محمد نواز سمروڑ، ملک غلام محی الدین ، حسیب بٹ، صوفی ممتاز، سردار رحیم، چوہدری عبدالقیوم ، چوہدری نثار، سید حسین شہید سرور ، طلعت اقبال، محمد شفیع، چوہدری الطاف، چوہدری فضل حسین، چوہدری عارف، جمیل زبیری، چوہدری خالد، مبشر طفیل، چوہدری محمد نواز، چوہدری عبدالعزیز، صوفی ممتاز ، اعجاز میراں ، حاجی جاوید اور ملک لیاقت شامل تھے۔

یورپ سے سے مزید