• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ٹیوٹا کے غیر قانونی اقدامات کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گے‘ایپکا

کوئٹہ (پ ر ) ایپکاضلع کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری علی نواز شاہوانی غلام سرور مینگل اور امان اللہ کاسی نے بیان میں بلوچستان ٹیوٹا کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ محنت و افرادی قوت ‘ ٹیکنیکل ایجوکیشن ‘سمال انڈسٹریزو ‘سوشل ویلفیئر سمیت دیگر محکموں کے ہزاروں ملازمین کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی۔ بی ٹیوٹا ایکٹ کے تحت بی ٹیوٹا کو ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز ودیگر اداروں کے درمیان رابطے کا ذریعہ بننا تھا نہ کہ ان محکموں کو اپنے انتظامی کنٹرول میں لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ٹیوٹا کے ایک درجن ملازمین جو دوسرے محکموں سے ڈیپوٹیشن پر لائے گئے ہیں اور دیگر ریگولر اور فعال محکموں کے ہزاروں ملازمین کے حقوق اور محکموں کے اختیارات پر قبضہ جمانے کا اپنا خیال ترک کردیں۔ ایپکا اپنے ممبران کی سروسزوحقوق کا تحفظ جانتی ہے ۔بیک جنبش قلم سرکاری اداروں کو پرائیویٹ اتھارٹی کی حوالے کرنا کسی صورت قبول نہیں اگر صوبائی حکومت نے بی ٹیوٹا کے غیر قانونی اقدامات کو کو نہیں روکا تو صوبہ بھر میں تحریک شروع کی جائے گی اور عدالتوں کا دروازا کھٹکھٹایا جائے گا ۔بیان میں بی ٹیوٹا کے حالیہ غیر قانونی اقدامات کانوٹس لینے اور انہیں منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید