• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کرینگے‘ ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن بلوچستان ترجمان ڈاکٹر صبور کاکڑنے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کو مسترد کرتے ہوئے کہاہےکہ نجکاری کے اس مکروہ عمل کو نہ صرف جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائینگے بلکہ محکمہ صحت کے تمام ملازمین کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ترجمان نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نام پر اقرباء پروری کمیشن اوركرپشن کے لئے بنایا گیا نظام کسی صورت چلنے نہیں دیں گے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نظام کے تحت چلنے والے پی پی ایچ آئی میں اقرباء پروری کی داستان کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے جہاں ایم ایس اور ڈی ایچ او کے برابر ایک ڈاکٹر کے لیے مختص ڈی ایس ایم کی پوسٹ پر ٹیچر ، کلرک حتیٰ کے وزیر اعلی کے اپنے ڈسٹرکٹ میں ایک اسسٹنٹ سب انجینئر کو بھی ڈاکٹر کے لیے مختص پوسٹ پر نوازا گیا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید