کوئٹہ (پ ر) تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے دن بہت قریب آگئے، انہوں نے حق و سچ پر ڈٹ جانے کی مثال قائم کی، قومی ہیرو سے قوم کو یہی امید ہے، جعلی حکمرانوں نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا۔ ان اخیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین عمران خان اس وقت کسی بھی مقدمے میں مجرم نہیں ہیں ، سائفر کیس میں ان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں جبکہ توشہ خانہ ٹو میں ان کی گرفتاری ، معزز عدالت میں چیلنج ہے، عمران خان کسی بھی وقت رہا ہوسکتے ہیں ،پوری قوم اپنے لیڈر اور ہیروکی راہ تک رہی ہے، عمران خان نے اصولوں پر ڈٹ کر پورے سسٹم کو شکست دیدی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چوروں لٹیروں کی جعلی حکومت نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، 100سے زائد کمپنیاں ملک چھوڑکر جاچکی ہیں، جعلی و کرپٹ حکمرانوں کو ملک کو تباہ و برباد کرنے کاحساب دینا ہوگا اور اس مرتبہ قوم ان سے کوئی رعایت نہیں کریگی۔