• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونکی پاکس کے پیش نظربی ایم سی ہسپتال میں خصوصی آئی سی یووارڈ قائم

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)محکمہ صحت کےذرائع کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد افضل زرکون نے وزیر صحت سردار زادہ میر فیصل خان جمالی، صوبائی سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان صالح محمد بلوچ کی ہدایت پر مونکی پاکس کے ممکنہ پھیلاو کے پیش نظر بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں 15 بستروں پر مشتمل خصوصی آئی سی یو وارڈ مختص کرکے وارڈ کا افتتاح کردیاہے تقریب میں ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ میڈیکل یونٹ 4 بی ڈاکٹر سراج ، صوبائی سربراہ ای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر کمالان گچکی، اے ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، نرسنگ سپروائزر زاہد بلوچ اور دیگر اسٹاف بھی موجود تھاڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ آئی سی یو وارڈ میں ہرسہولت موجود ہے۔
کوئٹہ سے مزید