• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی غفلت طلبا کی تعلیمی ترقی کو نقصان پہنچا رہی ہے، ہزارہ ایس ایف

کوئٹہ (آن لائن)ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی بیان میں سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری اور غیرذمہ داری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، بیان کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف طلبا کے تعلیمی معیار کو متاثر کر رہی ہے بلکہ ان کے مستقبل کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے، ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری تعلیم محمدمہدی نے ایک بیان میں کہا کہ اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ اپنے پیشے کو ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں، بدقسمتی سے، ہمارے علاقے کے کئی اسکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری اور غفلت طلبا کی تعلیمی ترقی کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ تعلیمی حکام کو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جو اساتذہ بغیر اطلاع کے غیر حاضر پائے جائیں یا تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے میں ناکام رہیں، ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس مسئلہ کیلئے عوامی آگاہی مہم کی ضرورت ہے تاکہ اساتذہ کی غیرحاضری کے نقصانات سے والدین اور معاشرے کو آگاہ کیا جا سکے۔ہزارہ ایس ایف متعلقہ حکام سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرکے اساتذہ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید