• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری چھٹی کے دن ڈاکٹرز اورعملے کا تبادلہ انتقامی کارروائی ہے ، ڈاکٹر سیدال

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کی جانب سےچار ڈاکٹروں اور ایک ڈسپنسر کے انتقامی بنیادوں پر تبادلے قابل مذمت ہیں ، حکومت ٹراما سینٹر میں آنے والے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے سہولیات اور ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کمی کو دور کرے، یہ بات ڈاکٹر سیدال خان ، ڈاکٹر جہانزیب اچکزئی ، ڈسپنسر نبی جان ، فارماسسٹس اور دیگر عملے نے اتوار کی شب سول سنڈیمن اسپتال کے ٹراما سینٹر میں ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے چار ڈاکٹر اور ایک ڈسپنسر کا ٹراما سینٹر سے اندرون بلوچستان تبادلہ کیا ہے، اتوار کو سرکاری چھٹی کے دن انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر و طبی عملے کو چمن ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ اور بارکھان تبادلہ کیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ،حکومت اور محکمہ صحت کے ارباب اختیار اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی بجائے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ضروری سہولیات فراہم کرنے کی بجائے انتقامی کارروائی کررہے ہیں، خاتون کی موت کو بنیاد بنا کر ڈاکٹر وںاور طبی عملے کے تبادلے کئے اور میڈیکل افسروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر ملبہ ڈالنے کی کوشش کی گئی، ہماری اپیل ہے کہ خاتون کی موت کے واقع کی اعلیٰ سطحی پر تحقیقات کرائی اور شواہد عوام کے سامنے لائے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید