• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب نوشیروانی کا کوسٹل ہائی وے اور راولاکوٹ حادثات پر اظہار افسوس

کوئٹہ( پ ر)صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے کوسٹل ہائی وے میں زائرین کی بس حادثہ اور راولپنڈی کے کہوٹہ راولاکوٹ آزاد پتن پل کے قریب مسافر بس حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انھوں نے اپنےبیان میں دونوں مقامات پر بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے صوبائی وزیر نے بس حادثوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
کوئٹہ سے مزید