• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل سے گدھے کے گوشت کے شواہد نہیں ملے‘ فوڈ اتھارٹی

کوئٹہ(خ ن) ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر ایک ہوٹل میںکھانوں میں گدھے کے گوشت کے استعمال اور کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں نجی ہوٹل پر چھاپے اور سیل کرنے سے متعلق وائرل ہونے والی خبر کی تردید کی ہے ۔ اتھارٹی کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے ایسی کوئی کارروائی نہیں کی نہ ہی اختر آباد کے علاقے میں بیان کردہ وجوہات پر کوئی ہوٹل سیل کیا گیا ہے ۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل خبر کے بعد ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے کی خصوصی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم نے مذکورہ ہوٹل کا تفصیلی معائنہ کیا ، جس کے دوران ہوٹل میں لائے جانے والے گوشت کا تمام تر ریکارڈ چیک کیا گیا تاہم ہوٹل میں کسی قسم کے غیر معیاری یا گدھے کے گوشت کے ثبوت و شواہد نہیں ملے۔
کوئٹہ سے مزید