• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی وبیروزگاری سے پریشان عوام خودکشیوں پر مجبور‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، ارشد اچکزئی اور امین آغا نے بیان میں ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بیروزگاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسمان کو چھوتی مہنگائی سے عوام تنگ آچکے ہیں۔ آئے روز پٹرول ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کیوجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ جبکہ خودساختہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے۔گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیاں نجانے کہاں غائب ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، دالیں، گھی، گوشت اور دودھ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ مہنگائی و بیروزگاری سے تنگ عوام پریشان کہ یوٹیلیٹی بلز جمع کرائیں یا گھرکے چولہے جلائیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی اور جلد حکمرانوں کو گھروں میں بھیجا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید