کوئٹہ (خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے پشین بم دھماکے کے زخمی کی عیادت کے لئے ٹراما سینٹر سول ہسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے موجودہ ڈاکٹروں سے زخمیوں کی حالت اور طبی سہولیات کے حوالے سے سے آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ دھماکے کےزخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کریں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔اس کے علاوہ انہوں نے زخمیوں کی بھی عیادت اور ان کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے کہا کہ دھماکے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 12افراد زخمی ہوئے جن میں سے 7زخموں کی حالت تشویشناک ہے جن میں دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ پشین دھماکے کے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔