• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کا آبی پرندوں کو کھانے والے چوہوں کو بم سے اُڑانے کا فیصلہ

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

جنوبی افریقا نے الباٹروس نامی آبی پرندوں کو زندہ کھانے والے چوہوں کو بم سے اڑانے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں جنوبی افریقا میں پرندوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کے ایک جزیرے میریون پر چوہے آبی پرندوں پر حملہ آور ہیں۔

تنظیم کے سربراہ مارک اینڈرسن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دنیا کے مشہور و نایاب الباٹروس نامی آبی پرندے جنوبی افریقا کے شہر کیب ٹاؤن سے تقریباً 2,000 کلومیٹر دور  میریون جزیرے پر اپنے گھونسلے بناتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں چوہوں کو ان آبی پرندوں پر حملہ آور ہوتے اور اُنہیں کھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

مارک اینڈرسن نے بتایا کہ اس جزیرے پر رہنے والے سمندری پرندوں کی 29 اقسام میں سے 19 کو مقامی طور پر معدومیت کا خطرہ ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ پچھلے کچھ عرصے کے دوران چوہوں کے آبی پرندوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن  یہ پرندے جوابی حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے کیونکہ انہیں فطری طور پر زمین پر رہنے والے جانداروں کا شکار کرنا نہیں آتا۔

مارک اینڈرسن نے بتایا کہ ہم نے موسمِ سرما میں جزیرے پر کیڑے مار ادویات سے بھرے چھروں سے چوہوں پر بمباری کر کے اُنہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آبی پرندوں کو بچایا جا سکے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ جزیرے پر کیڑے مار ادویات سے بھرے چھروں کی بمباری موسمِ سرما میں کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ اس موسم میں چوہے بھوکے ہوتے ہیں اور آبی پرندے منظر عام سے غائب ہوتے ہیں۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید