• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ اکیڈیمی کے کیڈٹس کی انٹرنیشنل مقابلوں میں شاندار کامیابی

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے بین الاقوامی سیلنگمقابلے میں شاندا ر کامیابی حاصل کر لی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن نیول اکیڈمی میں منعقدہ سیلنگ کے مقابلے میں سری لنکا، پاکستان، چائنہ اور انڈین نیول اکیڈمیز کے کیڈٹس نے حصہ لیا۔ مقابلے لیزر ریڈیل اور انٹرپرائز کیٹگریز میں منعقد کئے گئے۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے لیزر ریڈیل کیٹگری میں سلور اور انٹرپرائز کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
اہم خبریں سے مزید