• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسیہ جہانگیر کا پی ٹی آئی پارلیمنٹرین سے مستعفی ہونے فیصلہ

بنوں (نمائندہ جنگ)جنوبی اضلاع کی سیاست میں فعال کردار کے حامل سیاسی خاندان کی بااثر سیاسی خاتون آسیہ جہانگیر نے پاکستا ن تحریک انصاف پارلیمنٹرین باضابطہ طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مرکز ی وصوبائی قیادت نے خاتون رہنما سے رابطےشروع کردئیے،سوشل میڈیا پر سابق صوبائی وزیر کی پارٹی قیادت کو استعفیٰ ارسال کرنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی وصوبائی قیادت نے اپنی جماعتوں میں شمولیت کیلئے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ۔
اہم خبریں سے مزید