• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی اسٹار، 12 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، لاش بوری سے ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لکی سٹار کے قریب کچر اکنڈی سے 12 سالہ بچی کی بوری بند لاش ملی جسےمبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود لکی اسٹار کے قریب کچر اکنڈی سے 12 سالہ کھگنا ولد ہری چند کی بوری بند لاش ملی جسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ،پولیس کا کہنا ہےکہ متوفیہ بچی کا تعلق باگڑی قوم سے ہے اور وہ فریئر کے علاقے میں ریلوے پھاٹک کے قریب کی رہائشی ہے،متوفیہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا ہےکہ ہفتہ کو کنگنا کو گھر پر چھوڑ کر وہ اپنے دوسرے بچوں کو ڈاکٹر کو دکھا نے کے لئے لے گئی ، واپس لوٹی تو کنگنا گھر پر نہیں تھی ،اتوار کی صبح چھ بجے اس کی لاش کی ملی،پولیس نےبچی کی والدہ کی مدعیت میں قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید