• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل، 11 جولائی کی سماعت کا حکمنامہ جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس میں وزارت داخلہ کی طرف سے پرائیویٹ وکیل پیش ہونے کیخلاف متفرق درخواست مسترد کر دی،فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل،11 جولائیکی سماعت کا حکمنامہ جاری۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق 11 جولائی کی سماعت کا حکم نامہ جاری کیا۔ 11جولائی کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی ، جسٹس شاہد وحید ، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل سات رکنی بنچ نے سماعت کی تھی۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے پرائیویٹ وکیل پیش ہونے کیخلاف متفرق درخواست دائر کی گئی، یہ جانتے ہوئے بھی کہ گرمیوں کی چھٹیاں آئندہ ہفتے سے شروع ہو رہی ہیں درخواست گزاروں نے زیادہ وقت پرائیوٹ وکیل کرنے کیخلاف دلائل پر ضائع کیا۔
اہم خبریں سے مزید