• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن اس وقت تحریک انصاف کے مسیحا ہیں ‘ گورنر KP

پشاور(این این آئی)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اس وقت پی ٹی آئی کےمسیحا ہیں‘تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ فضل الرحمان انہیں تمام مسائل سے نکال لیں گے۔ گورنرخیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی سیاست کی ہے‘آصف زرداری نے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ہم فضل الرحمان کے خلاف الیکشن لڑے لیکن ان کا احترام کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید