• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور سیکٹر کیلئے قلیل مدتی اور وسط مدتی اصلاحات تیار

لاہور( این این آئی)حکومت نے پاور سیکٹر کی بہتری کیلئے قلیل مدتی اور وسط مدتی اصلاحاتی پلان تیار کرلیا، کراس سبسڈی ختم کرنے جبکہ گھریلو صارفین کیلئے سبسڈی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے لنک کیا جائیگا، ٹیکسوں پر بھی نظر ثانی ہوگی، سردیوں میں بجلی کی کم ہونے والی طلب کو بڑھا کر دگنا کردیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق عملدرآمد کیلئے 6ماہ سے ایک سال کے اہداف طے کرلیے گئے، کچھ اقدامات قلیل مدت اور کچھ وسط مدت میں کے جائینگے۔دستاویز کے مطابق صنعتی شعبے کا بوجھ کم کرنے کیلئے کراس سبسڈی ختم کی جائیگی، پاور سیکٹر میں ٹیکسز پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ گھریلو صارفین میں سبسڈی صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر مستحقین کو ہی ملے گی۔کیپٹو پاور کی گیس پاور پلانٹس کو دی جائیگی، درآمدی کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائیگا، نیٹ میٹرنگ ریشنلائز کرنے کا پلان ہے جبکہ کیپٹو پاورپلانٹس کو نیشنل گرڈ میں شامل کیا جائے گا،ٹرانسمیشن نقائص دور کرنے کیلئے 3 سے 5سال کا منصوبہ بھی تیار کرلیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید