• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقافتی ورثے کا تحفظ: انٹرنیشنل لائل پور ہسٹری کانفرنس آج سے شروع

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) لائل پور لٹریری کونسل کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل لائل پور ہسٹری کانفرنس آج سے شروع ہو رہی ہے، کانفرنسمیں ملک اور بیرون ملک سے تاریخ دان، محققین اور سماجی سائنسدان شرکت کریں گے۔ لائل پور لٹریری کونسل کے صدر اور معروف صنعت کار مصدق ذوالقرنین نے کانفرنس کے انعقاد کو لائل پور کی تاریخی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور اس کی تاریخ و ثقافتی ورثے پر تحقیق کو آگے بڑھانے کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد لائلپور کی تاریخ کے تناظر میں ایک عالمی مکالمے کو فروغ دینا ہے جو سرحدوں اور نظریات سے بالاتر ہو۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کانفرنس کے انعقاد سے محققین اور تاریخ کے طلبہ کو لائلپور کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ میں اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب ملے گی۔ کنوینر ڈاکٹر توحید چٹھہ کے مطابق مختلف سیشنز کے دوران پنجاب میں مذہبی رواداری، ہجرت اور تقسیم کے بعد کی حرکیات، نوآبادیاتی پنجاب میں انقلابی آوازیں، مزدور تحریکیں اور لائل پور کی فرقہ وارانہ شناخت، فیصل آباد میں ثقافتی اور سماجی حرکیات کی تلاش اور نشانات، ماضی سے جدیدیت تک:لائل پور کی تاریخی داستانیں اور اہم شخصیات، پنجاب میں سماجی حرکیات اور موسمیاتی چیلنجز، لائل پور کی ثقافتی علاقائی منتقلی اور ادبی سیاست، لائل پور کا آرکیٹیکچرل نیوریٹو کے موضوع پر گفتگو اور تحقیقی مقالہ جات پیش کئے جائیں گے۔ مقررین میں ڈاکٹر این مرفی (کینیڈا)، ڈاکٹر علی عثمان قاسمی، ڈاکٹر این کاسٹینگ (فرانس)، ڈاکٹر فلپ زیمش (جرمنی)، پروفیسر پیپا وردی (یو کے)، منویر سنگھ (امریکہ)، ڈاکٹر کنول خالد، پروفیسر پشورا سنگھ (امریکہ) شامل ہیں۔ ڈاکٹر پیئر الین بوڈ (فرانس) عامر ریاض، ڈاکٹر یعقوب بنگش، پرویز ونڈل و دیگر شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید