• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، ہوٹل کے کیشئر کو دوسرے کیشئر نے قتل کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں ہوٹل کی چوتھی منزل سے ایک شخص کی لاش ملی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 5بدر کمرشل اسٹریٹ 10 میں واقع عہلی دبئی ریسٹورنٹ کی چوتھی منزل سے42 سالہ دانش کی لاش ملی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا ،پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول دانش ہوٹل کاکیشیر تھا جسے ہوٹل کےہی دوسرے کیشیرذولفقار نے قتل کیا ہے۔مقتول کیشیر دانش اور زولفقار کے درمیان زاتی رنجش تھی۔جس وقت دانش کو قتل کیا گیاوہ رات کی شفٹ کرکے سویا ہوا تھا۔مقتول کو زولفقار نے چار گولیاں ماری ہیں۔ملزم زولفقار فائرنگ کرکے فرار ہوگیا ہے۔پولیس نے مقتول کی لاش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کی جہاں پر قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔ہوٹل کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم ذوالفقار کو بلڈنگ میں جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم واردات سے قبل بلڈنگ کے باہر کا جائزہ بھی لے رہا تھا، ملزم نے صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب واردات کوسر انجام دیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید