• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپٹما انتخابات‘ ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ کے تمام امیدواربلا مقابلہ منتخب

لاہور( این این آئی)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ کے تمام امیدوار 2 سال کے لئے بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ نے مسلسل 16 ویں سال کلین سویپ کیا ہے ۔غیر حتمی نتائج کے مطابق الیکشن میں بلامقابلہ 24ممبران اپٹما کمیٹی منتخب ہو گئے۔ گوہر اعجاز سمیت 15ممبران نارتھ زون سے منتخب ہوئے ۔اپٹما اعلامیہ کے مطابق اپٹما باڈی کے سالانہ انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا مجموعی طور پر 24ممبران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جس میں گوہر اعجاز گروپ نے کلین سویپ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید