بڈاپسٹ (اکرم باجوہ) جشن آزادی پاکستان کی خوشیاں منانے کے لیے دیار غیر میں پاکستانی اپنے اپنے انداز میں تقریبات منعقد کرکے آزادی کی خوشیاں منا کر پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجحتی اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں راجہ برادران راجہ زاہد محمود کشمیری، راجہ جمیل احمد کشمیری، راجہ قاسم کشمیری کی جانب سے ہر سال بڈاپسٹ کشمیری بازار میں تین دن کے لیے شاندار جشن آزادی پاکستان کشمیری فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی فیسٹیول منعقد کیا گیا۔ بڈاپسٹ میں پاکستانی کمیونٹی کم ہونے کی وجہ سے یورپ بھر سے پاکستانی کمیونٹی کو دعوت دی جاتی ہے اور پاکستانی کمیونٹی اپنی فیملی کے ساتھ بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ ویانا سے اعوان ٹرانسپورٹ حاجی ملک محمد امین اعوان نے اپنی فیملی کے ساتھ شرکت کی۔ فیسٹیول میں پاکستانی اور کشمیری فوڈ کے سٹال ،بچوں کے لیے جھولے پاکستانی اور کشمیری ہینڈی کرافٹ مصنوعات کے سٹال لگائے جاتے ہیں۔ جشن آزادی پاکستان کے تین روزہ فیسٹیول میں پاکستانی اور مقامی فنکار، گلوکار اور معروف قوال اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ جشن آزادی پاکستان فیسٹیول کے آخری روز معروف اینکر سہیل وڑائچ کے ساتھ ایک شام منائی گئی اور راجستھان کے معروف قوالوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا قوال اور انکے ہمنواؤں نے قوالی میں ہولال میری پت جھولے لال پیش کیا تو مقامی انگریزوں کے ساتھ پاکستانی شرکاجھوم اٹھے۔ راجستھانی قوالوں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا اور مقامی لوگوں نے خوب پسند کیا اور کشمیری رقص بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پرسہیل وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بڈاپسٹ میں راجہ برادران آزادی پاکستان کا جشن منانے کا تین روزہ فیسٹیول کا انعقاد کرتے ہیں یہ دیار غیر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے اور پاکستان سے محبت کا اظہار کرنے کا بہترین طریقہ ہے پروگرام کے آرگنائزر راجہ زاہد محمود اور راجہ برداران نے بھی مقامی اور پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان سفارتخانہ بڈاپسٹ کا آزادی پاکستان پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔