ملتان (سٹاف رپورٹر ) جمعیت علماءاسلام ضلع ملتان کاانٹراپارٹی الیکشن ہوا،جس کی نگرانی حافظ محمد عمر شیخ نے کی، مفتی عامر محمود امیراورنورخان ہانس جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہوئے، نومنتخب امیرعامرمحمودنے کہا کہ ہم اپنے کام کاآغازختم نبوت 7ستمبر کو گولڈن جوبلی لاہور کی تیاری سے آغازکرتے ہیں جنرل سیکرٹری نورخان ہانس نے کہاملتان میں پوری جماعت متحدہے۔امیرتحصیل قاری محمد یٰسین ، مولانامحمدیوسف مدنی جنرل سیکرٹری تحصیل ملتان نے کہاجماعتی کام ساتھ ساتھ کارکنوں کے مسائل کی طرف بھرپور توجہ دی جائے گی ۔