• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو مضبوط کرنے سے عالم اسلام مستحکم ہوگا، چوہدری نصیر احمد، دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) انسانیت کی بقا کے لئے امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے تمام مسلمانوں بالخصوص پاکستانی قوم کو اس وقت اتحاد کی سخت ضرورت ہے پاکستان میں حال ہی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات نہایت دل خراش اور قابل تشویش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن کے بانی اور چیئرمین استاد القراء قاری جاوید اختر چشتی نے استقبال ربیع الاول یوم ولادت مصطفیٰ کریم سرور کونین ﷺ کے سلسلے میں استاد محمد صفدر کی طرف سے منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا۔ برطانیہ میں نوجوان نسل میں حب نبی مصطفیٰ ﷺ کو اجاگر کرنے کے لیے انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن نے گزشتہ تین دہائیوں سے کوشان ہے اور ہر سال بین الاقوامی محفل نعت کا ا ہتمام کرتی ہے اور پھر محافل نعت کا سلسلہ پورے برطانیہ میں جاری ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سلسلہ نعت اس لئے بھی ا ہم ہے تاکہ نوجوان نسل میں گانے اور مخرب اخلاق کے بجائے حضور اکرم سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور قرآن و سنت کا ادراک و جذبہ بیدار ہو سکے۔ قاری جاوید اختر چشتی نے کہا کہ برطانیہ میں محفل نعت کا آغاز 30سال قبل مانچسٹر میں کیا گیا اور الحمداللہ یہ سلسلہ برطانیہ کے علاوہ یورپ بھر میں پھیل گیا اور اس سے نوجوان نسل میں حب رسول کے جذبے کو بیدار کرنے میں بہت مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ختم نبوت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ انٹرنیشنل قرأت و نعت کونسل کے چیئرمین چوہدری نصیر احمد ساہیوالی نے کہا کہ پاکستان رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت اور کلمہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے بنا پر قائم ہوا تھا پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اسلامی عدل و انصاف کا پرچم بلند کرنا ہوگا۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مضبوط کرنے سے عالم اسلام مضبوط ہوگا۔ انہوں نے نوجوان نسل سے کہا کہ وہ اپنے وطن کو خوشحال رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ امیر حمزہ ویلفیئر سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر استاد محمد صفدر نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد پوری انسانیت کی بقا کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے برطانیہ اور یورپ میں پروان چڑھنے والے نوجوان سے اپیل کی کہ وہ دامن مصطفیٰﷺ کو تھام لیں اور دینی اور دنیاوی تعلیم میں اپنا مقام بلند کریں۔ استاد محمد صفدر نے کہا کہ اس سال ربیع الاول میلاد مصطفیٰ سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم نہایت اس کو احتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر استحکام پاکستان اور دہشت گردی سے نجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

یورپ سے سے مزید