• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کی طرح آج کوئٹہ میں بھی شٹرڈاؤن ہوگا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح آج کوئٹہ میں بھی شٹرڈاؤن ہوگا ، مرکزی تنظیم تاجران کے مرکزی و صوبائی قائدینآج دن 1بجے باچا خان چوک پر پریس کانفرنس کریں گے ، یہ بات انہوں نے شٹرڈاؤن سے متعلق پملفٹ تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ تاجر دوست ٹیکس اسکیم ناقابل عمل ہے لہذا واپس لیا جائے ، کھانے پینے کی اشیا پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم ، بجلی کی قیمت کم ، بلوں پر تمام قسم کے ٹیکسز اور سلیب سسٹم ختم کیا جائے ، آئی پی پیز کے معاہدے اور کیپسٹی چارجزختم ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ، اضافی سیکیورٹی کی ڈیمانڈ و سلیب ختم کیے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید