• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹراما سینٹر کوئٹہ کی نج کاری اور عملے کے تبادلے کا فیصلہ قبول نہیں ، پیرا میڈیکل اسٹاف

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پیرامیڈیکل اسٹاف کے چیئرمین شفاءمینگل نے کہا ہے کہ ٹراما سینٹر کی نج کاری سمیت اسٹاف کی کوئٹہ سے باہر بلاجواز تبادلوں جیسے اقدامات قطعی قابل قبول نہیں ، اپنے حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، یہ بات انہوں نے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر کے باہر خاموش احتجاج کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ 2016 سے بلوچستان کے کسی بھی ضلع میں کوئی بھی ناخوشگوار حادثہ پیش آتا ہے تو علاج کے لئے مریض ٹراما سینٹر ہی لائے جاتے ہیں جہاں ڈاکٹرز ، نرسز پیرامیڈیکل اسٹاف ، فارماسسٹس ، کلریکل اسٹاف خدمات میں مصروف ہے ، بڑی تعداد میں زخمیوں کا علاج کرکے ان کو گھروں کو روانہ کیا جاتا ہے ، عوام بھی ٹراما سینٹر کی خدمات کو قدر کی نگاہ دیکھتے ہیں لیکن یہ امر باعث افسوس کہ صوبائی حکومت محکمہ صحت کی مکمل طور پر نجکاری کرنا چاہتی ہے دوسری جانب ٹراما سینٹر کے عملے کا بلاجواز ٹرانسفر کیا جارہاہے تاکہ ٹراما سینٹرمیں ماحول خراب ہوہم ٹراما سینٹر کے ماحول کو کسی صورت خراب نہیںہونے دیں گے پیرا میڈیکل اسٹاف اور ٹراما سٹاف ایک صف میں ہیںانہوں نے حکومت سےمطالبہ کیا کہ ایم ڈی ٹراما سینٹر کاجلدتبادلہ کیا جائے اور عملے کےتبادلے کے احکامات منسوخ کیے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید