کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی کے موجودہ تباہ حال انفرا اسٹرکچر اور سڑکوں کی خستہ حالی کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت، محکمہ بلدیات اور قبضہ میئر پر عائد ہوتی ہے، ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے بارش کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے حوالے سے ہفتہ کو تباہ حال جہانگیر روڈ پر منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پراپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ،ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قاضی صدر الدین،جناح ٹاؤن کے چیئرمین رضوان عبد السمیع،سکریٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری، سکریٹری پبلک ایڈ کمیٹی نجیب ایوبی، سینئر ڈپٹی سکریٹری اطلاعات صہیب احمد، یوسی چیئرمین کلیم الحق عثمانی ودیگر بھی موجود تھے۔