• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کو ساتھ بٹھا کر واردات کرنے والے دو ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )واردات کے لیے بچے کو ساتھ بٹھا کر لانے والے دو ملزمان کو یوسف پلازہ پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ملزمان کو مچھلی مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کی شناخت اصغر اور فرید کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان واردات کے وقت معصوم بچے کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لاتے تھے۔ملزمان تلاشی سے بچنے کے لئے بچے کو ساتھ لاتے تھے۔ملزمان نے 7روز قبل یوسف پلازہ میں انڈوں کی دکان لوٹی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید