• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ مقابلوں میں تین زخمیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار، ساتھی فرار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے شہر میں مبینہ مقابلوں میں تین زخمی ملزمان سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جوہرآباد پولیس نے ایف بی ایریا بلاک 15 دارالنعیمیہ روڈ ابراہیم علی بھائی اسکول کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے چار ساتھی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد فیضان رب ولد سید عبدالرب کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول ،لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم شیراز جنرل اسٹور ڈکیتی میں ملوث تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید