• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق ملزم کی شناخت محمد خالد کے نام سے ہوئی ۔ملزم کا تعلق ضلع قصور سے ہے اور وہ فلائٹ نمبر EY 200کے ذریعے ابو ظہبی سے کراچی پہنچا تھا۔ملزم کے پاسپورٹ پر امریکہ کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا جبکہ ملزم کا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ تھا۔ملزم کا پاسپورٹ متعدد جگہوں سے پھٹا ہوا تھا۔ملزم نے یو اے ای میں مقیم سندیپ نامی ایجنٹ سے مذکورہ جعلی ویزا حاصل کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید