• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے مالیت کی 90 کلو سے زائد منشیات برآمد، 11 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 1کروڑ روپے مالیت کی 90 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق سہراب گوٹھ کراچی کے قریب 3ملزمان سے 1.5 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔لاہور ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 1.9کلو چرس برآمد کی گئی۔پشاور میں کوریئر آفس میں انگلینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 400گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔جی ٹی روڈ شیخوپورہ کے قریب دو ملزمان سے 48کلو چرس برآمد کر لی گئی۔پنجگور سے 25کلو چرس،اوکاڑہ میں ملزم سے 8کلو چرس ،حب سے 2 کلو ہیروئین اور 2 کلو افیون ،جی ٹی روڈ اسلام آباد پر دو ملزمان سے 2.4کلو چرس جبکہ پشاور میں یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 100گرام آئس اور 200 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید