برمنگھم (پ ر) صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صدارت میں پاکستان استحکام اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، پاکستان کی پارلیمان کو مضبوط کرنے میں ان کا اہم کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی یوکے، کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر محمد سعید مغل ایم بی ای نے کیا۔ انہوں نے کہا شہید بے نظیر بھٹو کے فکروویژن کی روشنی میں صدر آصف زرداری نے اپنا سیاسی سفر جاری رکھا ہوا ہے جس میں وہ کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے اپنی قیادت میں مشکل ترین حالات میں پاکستان کے استحکام اور ملکی ترقی کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں وہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ آصف علی زرداری کی مفاہمت کی پالیسی سے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہی لڑی میں پرو کر ملک کی عوام کو خوشحال اور سیاسی استحکام کی پالیسی پر چل رہے ہیں۔ سعید مغل نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کا ادنی کارکن ہوں اگر خوشحال اور مضبوط پاکستان کو دیکھنا ہے تو بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن پر چل کر ہی پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور ملکی ترقی ممکن ہے۔ پاکستان کا مضبوط ہونا ہی کشمیر کی آزاد کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ ہم بیرون ملک رہ کر پاکستان کی خوشحالی اور مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جو ہمارا فرض ہے۔