• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادار المصطفیٰ السنۃ ناروے کے زیر اہتمام نارویجن زبان میں پہلی بار ’’ختم نبوت کانفرنس‘‘ کا انعقاد

اوسلو (ناصر اکبر) ادار المصطفیٰ السنۃ ناروے کے زیر اہتمام نارویجن زبان میں پہلی بار ’’ختم نبوت کانفرنس‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں صومالیہ کے عالم شیخ موسیٰ قادری سمیت مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور مسلم کمیونٹیز نے شرکت کی ، خواتین کیلئے پردے کا اہتمام بھی تھا۔ کانفرنس سے حضرت مولانا محمد طارق رضوی قادری اور دارالمصطفیٰ السنۃ ناروے کے چیئرمین مبلغ اسلام حاجی آصف قادری نے خطاب کیا مولانا محمد طارق رضوی قادری نے قرآن پاک و حدیث اور علماء کے فرمان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی تقریبا متعدد آیات میں ختم نبوت کا بیان ہے جب کہ احادیثوں کا سلسلہ اس سے بھی زیادہ ہے جس کی وجہ سے ہمارے پیارے آقا حضرت محمدﷺکے آخری نبی ہونے کا انکار قرآن پاک کی آیات کا انکار ہے۔ محمد طارق رضوی نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو گھروں میں اسلامی عقائد اور نظریات کی تعلیم دیں اور اپنے بچوں کو سکھائیں کہ جب کبھی بھی اللہ پاک کے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کا تذکرہ کریں تو یہ ضرورکہا کریں کہ  وہ اللہ کے آخری نبی ﷺہیں۔ دارالمصطفیٰ السنۃ ناروے کے چیئرمین حاجی آصف قادری نے کہا کہ دیار غیر میں مسلم والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ایمان کی حفاظت کریں اور بچوں پر زیادہ توجہ دیں۔ کانفرنس کا اختتام عربی اور نارویجن زبان میں حضور پاک ﷺپر صلوٰۃ سلام سے ہوا۔ کانفرنس میں واجد حسین علی و دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

یورپ سے سے مزید