• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بس کو آگ لگانے والے ملزمان پر آج فرد جرم عائد ہوگی

لیڈز (زاہد انور مرزا) لیڈز کے علاقے ہیرہلز میں پیش آنے والے واقعے کے بعد لیڈز کراؤن کورٹ کی جانب سے سزائیں سنانے کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ ماہ جولائی میں لیڈز کے علاقے ہیر ہلز میں دو افراد نے پرتشدد واقعہ کے دوران بس کو آگ لگانے کا اعتراف کر لیا۔ دونوں ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں اور ان پرآج یکم ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ واقعہ18 جولائی کو ہیر ہلز میں پیش آیا تھا جو ایک خاندان کے بچے کو سوشل سروسز کی طرف سے ساتھ لے جانے پر پیش آیا تھا۔ واقعہ میں پولیس کار الٹا دی گئی اور ایک بس کو آگ لگا دی گئی تھی، جبکہ بس میں سوار مسافروں کو بھاگنے پر مجبور کیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مارک مچل، 43اور30 ​​سالہ میلان زموسٹنی، دونوں نے لاپرواہی کے ساتھ آگ لگانے کا جرم قبول کر لیا ہے۔
یورپ سے سے مزید