• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں پھیپھڑوں کے سرطان کے خلاف نئی ویکسین کی آزمائش

لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں مریضوں پر پہلی بار پھیپھڑوں کے سرطان سے لڑنے والی ایک نئی ویکسین کی آزمائش کی جارہی ہے۔ منگل کے روز برطانیہ کے پہلے مریض کو نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ ریسرچ یو سی ایل ایچ کلینکل ریسرچ فیسیلیٹی میں ویکسین دی گئی۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ علاج بیماری میں مبتلا افراد میں زندہ رہنے کی شرح کو بہتر بنا سکتا ہے اور امید ہے کہ یہ بالآخر دنیا بھر میں علاج کا معیار بن جائے گا۔ بی این ٹی 116 کے نام سے جانی جانے والی بائیو این ٹیک کی تیار کردہ یہ ویکسین پھیپھڑوں کے کینسر (این ایس سی ایل سی) کے علاج کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہ ویکسین مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر جسم کو کینسر کے خلیات سے لڑنے کے لیے تیار کرتی ہے۔
یورپ سے سے مزید