• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیصر عباس گوندل ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز برطانیہ کے سر پرست اعلیٰ مقرر

لندن (پ ر)قیصر عباس گوندل ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز برطانیہ کے سر پرست اعلیٰ مقرر ہوگئے۔ معروف سیاسی و سماجی شخصیت قیصر عباس گوندل کو ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز کا برطانیہ کا سرپرست اعلی مقرر ہونے پر یوکے اور دنیا کے دیگر ممالک کی معروف شخصیات کی طرف سے مبارکباد کا سلسہ جاری ہے۔ مبارکباد دینے والوں میں ساجد محمود ساہی، نوید ساہی، نوید اکبر، نعیم باگھہ،میاں طلحہ ایڈووکیٹ، فیصل گوندل، شیخ رضوان انجم، سیدہ طاہرہ نقوی، شازیہ چوہدری، غیور نقوی،حسنات رانجھا، میاں محمود، نصر گوندل، ملک عدنان، فرناز ابراہیمی احمد علی سید، سیہل سلامت، بلال مانگٹ، جمشید گجر ، نفیس عرفان، راجہ اظہو کیانی، بیرسٹر افضل قریشی، بیرسٹر جہانزیب سرور اور دیگر شامل ہیں۔ ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز ایک عالمی تنظیم ہے جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل، ان کی اخلاقی و قانونی مدد کرنا اور پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہے۔ اس موقع پر تنظیم کے مرکزی سرپرست اعلی ساجد تارڑ اور صدر مہران تارڑ ودیگرنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ قیصر عباس گوندل کا اس تنظیم سے منسلک ہونا ہمارے لئے باعث فخر اور اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری تنظیم کو عالمی پذیرائی مل رہی ہے۔ قیصر عباس گوندل نے اس موقع پر کہا کہ میں مبارکباد دینے والے تمام دوستوں اور ہوپ کے تمام ممبران کا مشکور ہوں۔ میں اس تنظیم اور اس کے ممبران کی بہتری کے لئے اپنی کوشش جاری رکھوں گا اور اوورسیز کی آواز کو موثر بنائیں گے۔ قیصر عباس گوندل برطانوی کونسلر، تھرک کونسل کے شیڈو کیبنٹ ممبر فار کمیونٹی پارٹنرشپس اور برٹش پاکستانیز مئیرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین بھی ہیں۔
یورپ سے سے مزید