• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل نے ایلون مسک کے ایکس پلیٹ فارم کو بند کر دیا

لیڈز (زاہد مرزا) برازیل نے ایلون مسک کے ایکس پلیٹ فارم کو بند کر دیا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کو22ملین سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں۔ ایلون مسک کے ایکس پلیٹ فارم پر برازیل کی جانب سے پابندی لگا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیلین سپریم کورٹ کے جج ایلگزینڈ موریس نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کو حکم دیا کہ جتنا جلدی ہوسکے ملک میں ایکس کی سروسز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایکس ایپلی کیشنز کو روکنے کا حکم جاری کر دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برازیلین عدالت نے مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
یورپ سے سے مزید