• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ میں داعش سے تعلق پر 100 سے زائد افراد گرفتار

انقرہ ( نیوز ڈیسک) ترکیہ میں ایک ہفتے کے دوران داعش کے 100سے زائد ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ترکیہ میں دہشت گرد تنظیم کے کے ارکان کو گرفتار کرنے کی مہم جاری ہے۔ ترکیہ کو داعش کی طرف سے 2017ء سے حملوں کا نشانہ بنایا جا رہاہے ۔ داعش نے 2017ء میں ایک نائٹ کلب پر حملہ کیا تھا، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف حالیہ مہم پورے ملک پر محیط رہی ہے۔ دارالحکومت انقرہ کے علاوہ ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول میں بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ رواں ماہ کے دوران 119مشتبہ افراد کو مختلف مقامات پر چھاپوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے 99کو اگست کے شروع میں حراست میں لیا گیا تھا۔ واضح رہے 2019 میں جب سے داعش کی قائم کردہ خلافت کا خاتمہ ہوا ہے اس کے کئی مشتبہ ارکان کی ایک بڑی تعداد ترکیہ میں مقیم ہونے کی کوشش میں رہی ہے۔ ترکیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ 2023سے اب تک اس گروپ سے وابستہ 3ہزار 600سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یورپ سے سے مزید