• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری عزیز کی وفات نے کشمیریوں کو افسردہ کردیا، محمود ریاض

سلاؤ (اورنگزیب چوہدری) آزاد کشمیر کے سینئر سیاست دان سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز کی وفات نے اوورسیز کشمیریوں کو افسردہ کر دیا ہے۔ چوہدری عزیز آزاد کشمیر کے سیاسی افق پر ہمشہ نمایاں رہے، ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے سابق وزیر برقیات و اطلاعات و ممبر آزاد کشمیر اسمبلی برائے اوورسیز محمودریاض نے روزنامہ جنگ لندن سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا چوہدری عزیز منفرد سیاسی صلاحیتوں اور انقلابی سوچ و فکر کے رہنما تھے۔ محمود ریاض کا کہنا تھا مرحوم چوہدری عزیز کے ساتھ میرا بہت قریبی تعلق تھا ان کے ساتھ آزاد کشمیر اسمبلی، پارلیمانی پارٹی، حکومت، کابینہ، اپوزیشن اور پارلیمانی کمیٹیوں سمیت سیاسی میدان میں ہر مقام پر ساتھ کام کرنے کا موقع ملا وہ خداداد صلاحیتوں کے سیاسی کارکن تھے، آزاد کشمیر کی سیاست بہترین کشیمری رہنما سے محروم ہو گئی۔ ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
یورپ سے سے مزید