پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) اافغانستان کی طالبان حکومت نےخواتین پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، ان پابندیوں پر اقوام متحدہ سمیت متعدد تنظٰموں نے احتجاج کیا ہے۔ قوام متحدہ نے انہیں فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ا افغان وزارت کی طرف سے شائع کردہ 114 صفحات پر مشتمل دستاویز کے قوانین میں خواتین کو گھر سے باہر نکلنے کی صورت میں اپنے جسم اور چہروں کو مکمل طور پر ڈھانپنے کی شرط کے ساتھ ساتھ خواتین پر عوامی سطح پر آواز اٹھانے پر پابندی بھی شامل"صرف ہمیں سانس لینے کا حق ہے۔ فرانس کی غیر سرکاری تنظیم ہیومن رائٹس واچ (HRW) نے "خواتین اور لڑکیوں کے حقوق پر طالبان کے ایک نئے حملے" کی مذمت کی۔ یورپی یونین نے کہا کہ وہ اس حکم نامے سے "پریشان" ہے، جو افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے لیے "ایک نیا دھچکا" ہے۔