کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ارب پتیوں کی شاہانہ شادیوں سے معیشت چمکانے کا منصوبہ، امیر بھارتیوں اور اوورسیز شہریوں کی ملک میں شادیاں ، راجستھان و گوا مہنگی شادیوں کے مقبول مراکز ،محلات اور تاریخی ہوٹل ترجیح،مودی حکومت کی ’’ویڈ اِن انڈیا‘‘ مہم کے ذریعے سرمایہ کاری کی کوشش،شادیوں پر خرچ ہونے والی رقم سے مقامی معیشت کو فائدہ ، فوربز انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں امیر خاندانوں اور بیرون ملک مقیم بھارتی شہریوں کو ملک کے اندر شاہانہ شادیاں کرنے کی ترغیب دینے کے لیے حکومتی سطح پر کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ ’’ویڈ اِن انڈیا‘‘ مہم کے تحت دولت مند خاندانوں کو بیرون ملک مہنگے اور پُرکشش مقامات کے بجائے بھارت میں شادی کی تقریبات منعقد کرنے کی طرف راغب کیا جارہا ہے تاکہ ملکی معیشت کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔