• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں دو دلہوں کو ایک، ایک کروڑ روپے کے نوٹوں کے ہار پہنا دیے گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں دو دلہوں کو ایک، ایک کروڑ روپے کے نوٹوں کے ہار پہنا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتر پردیش کے شہر متھرا میں ہفتے، 21نومبر کو دو دلہوں کو شادی کی تقریبات کے دوران 500روپے کے نوٹوں سے بنے غیر معمولی اور بیش قیمت ہار پہنائے گئے، جن میں سے ہر ہار کی مالیت ایک کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ یہ خطیر رقم پر مشتمل تحفے ان کے بہنوئی نے دیے، جو بھارتی ریاست راجستھان میں ایک گاؤں کے سرپنچ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہر ہار کی لمبائی تقریباً 100 فٹ تھی، جنہیں دلہوں کے گلے میں پہنانے اور سنبھالنے کے لیے کئی افراد کی مدد درکار ہوئی۔ چھت پر منعقد ہونے والی اس منفرد تقریب میں نوٹوں سے بنے بھاری بھرکم ہاروں کی نمائش دیکھ کر رشتہ دار اور اہلِ علاقہ حیران رہ گئے۔

دنیا بھر سے سے مزید