• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سرکار دباؤ پر میٹا سنسرشپ، کانگریس اور بی جے پی لفظی جنگ جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) مودی سرکار کے دباؤ پر میٹا کی سنسرشپ، کانگریس اور بی جے پی لفظی لڑائی جاری، کانگریس طلبہ تنظیم کا 7 روزہ الٹی میٹم، میٹا سے مخالفین کے اکاؤنٹس پر مبینہ پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ، دو اکاؤنٹس بحال، ہزاروں دیگر بدستور محدود ہونیکا دعو، بی جے پی کی میٹا دفتر میں توڑ پھوڑ کی مذمت، بھارت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا کی جانب سے اکاؤنٹس محدود کیے جانے کا معاملہ اتوار کو بھی سیاسی تنازع کا مرکز بنا رہا۔ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان پردیپ بھنڈاری نے کانگریس کارکنوں کو حیدرآباد میں میٹا کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ تنازع جمعے کو کانگریس کی طلبہ تنظیم انڈین یوتھ کانگریس کے حیدرآباد، ممبئی اور گروگرام میں میٹا کے دفاتر کے باہر احتجاج کے بعد شروع ہوا تھا۔ تنظیم نے ہفتے کو میٹا کو سات روز کی مہلت دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن رہنماؤں، صحافیوں اور مواد تخلیق کرنے والوں کے محدود اکاؤنٹس بحال کیے جائیں اور حکومتی احکامات پر بند کیے گئے اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ تنظیم کے مطابق احتجاج کے بعد اس کے دو رہنماؤں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بحال ہوگئے، تاہم ہزاروں دیگر اکاؤنٹس پر پابندیاں برقرار ہیں۔ کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت کے دباؤ پر اختلافی آوازوں کو دبایا جارہا ہے، جبکہ بی جے پی کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران نجی کمپنی کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ میٹا کے مطابق اس نے 2026ء کی پہلی ششماہی میں بھارت میں مقامی قوانین کے تحت 54 لاکھ سے زائد پوسٹس اور اکاؤنٹس محدود کیے۔

دنیا بھر سے سے مزید