کراچی (نیوز ڈیسک) نیتن یاہو مخالف اتحاد میں اختلافات،نفتالی بینیٹ کی خفیہ ملاقات نے بداعتمادی بڑھا دی، نفتالی نے نیتن یاہو سے ڈھائی گھنٹے طویل غیرعلانیہ ملاقات کی، اپوزیشن رہنماؤں نے اتحاد توڑنے کی کوشش قرار دے دیا۔عرب پارٹیوں کی حمایت اور مذہبی یہودیوں کی فوجی بھرتی پر تنازع، ماضی میں نیتن یاہو کیساتھ کام کرنے پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔