ملتان (سٹاف رپورٹر) سیلابی پانی سے چمن اور کوئٹہ کے درمیان ٹریک شدید متاثر، ریلوے انتظامیہ نے چمن اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی چمن پیسنجر ٹرین کی سروس معطل کر دی، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شب پہاڑوں پر طوفانی بارش کے بعد سیلابی ریلے سے شیلاباغ ٹنل کی طرف سے ٹنل مٹی سے بھر گئی جس کی وجہ سے ریلوے ٹریک شدید متاثر ہوا، جس کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ نےگزشتہ روز چمن اور کوئٹہ کے درميان چلنے والے چمن پسنچر کی سروس معطل کر دی۔