• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI والے مرے جارہے ہیں، پارٹیوں سے نہیں فوج سے مذاکرات چاہتے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کیلئے مرے جارہے ہیں، وہ سیاسی جماعتوں سے نہیں فوج سے مذاکرات چاہتے ہیں، جب تک 9 مئی کا حساب نہیں ہوتا کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہونگے، یہ موجودہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ سے ریلیف چاہتے ہیں، یہ بھول جاتے ہیں نہ باجوہ رہا نہ فیض رہا ہے ان کو بار بار وہی لوگ یاد آرہے ہیں۔

 پیر کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہمیں این آر او لینے کے طعنے دینے والے اس وقت خود این آر او مانگ رہے ہیں، ان کا ایک پارٹی لیڈر رؤف حسن ہاتھ جوڑ کر این آر او مانگ رہا ہے، کل بھی ان کا اس حوالہ سے بیان آیا ہے، بانی پی ٹی آئی بھی جیل سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے بیانات دے رہا ہے، وہ سیاسی جماعتوں کیساتھ مذاکرات سے انکاری ہیں جبکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید