کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی کوششوں پر آپ کی کیا رائے ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ تجزیہ کارعمر چیمہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے عمران خان کے ساتھ معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے،تجزیہ کارمحمل سرفرازنےکہا کہ ملکی حالات پر تمام سیاسی جماعتیں بیٹھ کر بات کریں تو حل نکل سکتا ہے،تجزیہ کار ارشاد بھٹی نےکہا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے ۔
اسٹیبلشمنٹ اور ن لیگ بات چیت کے لئے تیار نہیں ہیں،تجزیہ کارسلیم صافی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ خود مذاکرات نہیں کرے گی۔مذاکرات کے لئے شرط رکھی ہے کہ پی ٹی آئی 9 مئی پر معافی مانگے ۔