کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیقی نے کراچی کے مختلف سرکلز میں بڑے پیمانے پر تبادلے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ مجموعی طور پر 72 افسران اور دیگر نچلے درجے کے ملازمین کے تبادلے کیے گئے ہیں جن میں سے40کا تعلق کراچی ایئرپورٹ امیگریشن سے ہے۔ کراچی میں تبادلہ شدہ افسران میں تین انسپیکٹرز، تین سب انسپیکٹرز اور چار اسسٹنٹ سب انسپیکٹرز بھی شامل ہیں۔ دیگر میں ہیڈ کانسٹیبل سے لے کر نائب قاصد تک جو بہت عرصے سے ایک ہی سرکل میں تعینات تھے ان کو تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اتنے بڑے پیمانے پر تبادلوں پر کراچی زون میں ہلچل مچ گئی ہے۔ دیگر تبادلہ شدہ ملازمین میں تمام سرکلز میں تعینات ملازمین شامل ہیں۔