• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنویں میں گر کر جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے آفاق احمد کا اظہار افسوس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کےرہنما آفاق احمد نےمطالبہ کیا ہےکہ کنویں میں گر کر جاں بحق ہونےوالے لواحقین کیلئے حکومت فوری مالی معاونت کا اعلان کرے اور تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزاد ے۔مہاجر قومی موومنٹ کےرہنما آفاق احمد نے فوارہ چوک پر ہونے والے المناک حادثے کی جگہ پہنچ گئے،جہاں دومعصوم بچوں اور پلمبرسمیت 3قیمتی انسانی جانیں حکومتی نااہلی کی وجہ سے ضائع ہوگئیں۔آفاق احمد نے بورنگ کے پانی کے حصول کے لئے تعمیر کئے گئے کنویں میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور ان سے اپنے دکھ کا اظہار کیا اور دعاکی کہ اللہ بچوں کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و طاقت عطا فرمائے۔
اہم خبریں سے مزید