• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر آئی آر اسلام آباد مس سعیدہ اسلام کو ریفنڈ کیس میں او ایس ڈی بنا دیا گیا

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے چیئرمین ایف بی آر/سیکرٹری ریونیو ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو اسلام آباد کی بنیادی سکیل 19کی آئی آر سروس کمشنر آئی آر (ریفنڈز) ریجنل ٹیکس آفس لاہور مس سعیدہ اسلام کو فوری طور پر او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ انہیں کمشنر آئی آر ریفنڈز کو فوری طور پر اُنکے عہدے سے تاحکم ثانی سبکدوش کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آئی آر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی محمد عنادل خان ایڈیشنل کمشنر سکھر تعینات ‘ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، مس سعیدہ اسلام کمشنر ان لینڈ ریونیو ایڈمن پول ایف بی آر اسلام آباد میں بھجوا دی ہیں۔ اُنکے بارے میں مزید انکوائری‘ تحقیقات‘ تفتیش کی جائیگی اور مزید احکامات بھی جاری کئے جا سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید